Events Details

Events Details

پیف کے زیراہتمام153 مانیٹرنگ اینڈ اویلوایشن آفیسرزکے لیے تربیتی ورکشاپ کاانعقاد۔پیف ترجمان فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبے باکفایت اور نتیجہ خیزہیں۔ڈی ایم ڈی پیف


پیف کے زیراہتمام153 مانیٹرنگ اینڈ اویلوایشن آفیسرزکے لیے تربیتی ورکشاپ کاانعقاد۔پیف ترجمان
فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبے باکفایت اور نتیجہ خیزہیں۔ڈی ایم ڈی پیف
لاہور 28مارچ۔۔۔پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتما دو روزہ مانیٹرنگ اینڈ اویلوایشن آفیسرز((MEOs کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں پنجاب بھر سے153مانیٹرنگ اینڈ اویلوایشن آفیسرز نے حصہ لیا۔جس کا مقصد مانیٹرنگ نظام میں جدت لانا،نئی محکمانہ پالیسی مرتب کرنا، مانیٹرنگ آفیسرزاور پیف پروگرامزکے درمیان بہترروابط قائم کرنا اور کارکردگی کومزیدبہتربناناہے۔ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایم ڈی کرنل عمران یعقوب (ر)نے کہاکہ فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبے باکفایت اور نتیجہ خیزہیں۔پنجاب کے ہرضرورت مند بچے کوتعلیم کے زریعے ملک کامفیدشہری بنانااس فاؤنڈیشن کاایجنڈاہے۔ڈائریکٹرایم اینڈ ای (M&E)کرنل اطہر(ر)نے کہاکہ تمام مانیٹرنگ آفیسران ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔جن کی بدولت ہمارامانیٹرنگ نظام بہترین نظاموں میں سے ایک ہے۔ یہ تربیتی ورکشاپ سال میں دودفعہ منعقدہوتی ہے

Views: 1851