Events Details

Events Details

۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خدما ت تعلیم کے میدان میں نمایاں ہیں۔وزیر برائے اعلی تعلیم راجہ یاسر ہمایوںسرفراز۔


صوبائی وزیر نے 7جنوری سے شروع ہونے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کے پیپرز کی پر نٹنگ کا مشاہدہ کیا۔
دسمبر۔ لاہور۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اکیڈ مک ڈویلپمنٹ یونٹ کی طرف سے7جنوری کو شروع ہونے والے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی۔منگل کے روز، منسٹر ہائر ایجوکیشن راجہ ہمایوں یاسر سرفراز، چیئر مین پیف واثق قیوم عباسی اور بورڈ ممبر پروفیسر خالدحمید شیخ،ڈاکٹر عبد ر ؤف شکوری اورمیڈم فوزیہ وقارنے پر نٹنگ پراسس کے مشاہدے کے لیےکا وزٹ کیا جبکہ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کرنل عمران یعقوب(ر) اور باقی پروگرامز کے ڈائریکٹر زبھی ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر اے ڈی یو کرنل ہمایوں ستار(ر) نے راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور باقی مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صرف 20لوگوں کی ٹیم سے اکیڈ مک ڈویلپمنٹ یونٹ نے ہر کلاس کے50 مختلف قسم کے کو ڈز بنا کر پیپرز کے سوالات تیار کیے اور اس کے بعد انہی20لوگوں کی ٹیم نے پیپرز کی پرنٹنگ کروائی۔جس میں تقریبا ایک کروڑ پرنٹس شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کی تیاری اور اس کی کنڈکشن انتہائی خاص طریقے سے کی جاتی ہے۔ جس میں کسی بھی طرح پیپر کے آؤٹ ہونے یا پیپر رپیٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرنیشنل سافٹ وئیر کے ذریعے 12ہزار سکولوں سے 5لاکھ بچوں کا لیاگیا ہے اور انکے ذریعے پیف کے ملحقہ سکولوں کا تعلیمی معیار چیک کیا جائے گا۔ مزیدبراں انہوں نے پیپرز کی پیکنگ دکھائی جو خاص قسم کے بیگز میں پیک کیے گئے تھے۔ راجہ یاسر ہمایوں سرفرازنے کی ٹیم کو اتنے شاندار انداز میں پیپر زکی پرنٹنگ مکمل کرنے یہ مبارکباد پیش کی اور انکی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی خدمات تعلیمی میدان میں بہت زیادہ ہیں اور غریب طبقات کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مسیحاکی مانند کام کر رہا ہے۔جبکہ اس موقع پر چیئر مین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے وزیربرائے ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کو اعزازی شلیڈ بھی پیش کی

Views: 1455