Events Details
پیف ملحقہ " آئیڈیل ہائر سیکنڈری سکول" میں سابقہ طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد۔
پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن سے ملحقہ آئیڈیل ہائر سیکنڈری سکول نوشہرہ خوشاب میں سابق طلبہ کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں منیجنگ ڈائریکٹر کر نل عمران یعقوب(ر) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سمینار میں آئیڈیل ہائر سیکنڈری سکول میٹرک اور ایف ایس سی کر نے والے اعلی تعلیم یافتہ سابق طلبہ کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا جس میں مناہل مسعود جنہون نے 2011میں آئیڈیل ہائر سیکنڈری سکول سے میٹرک کیا جبکہ 2013میں اسی سکول سے اچھے نمبروں کے ساتھ ایف ایس سی کرنے کے بعد کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور میں داخلہ لیا اور 2019میں ایم بی بی ایس کی ڈگری امتیازی نمبروں کے ساتھ حاصل کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ بھی اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ عاصم مشتاق جنہوں نے 2012میں آئیڈیل ہائر سیکنڈری سکول سے میڑک کیا اور 2019میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد سے اعزازی نمبروں کے ساتھ الیکڑیکل انجینرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ اسی طرح مشعل مسعود نے میٹرک اور ایف ایس سی آئیڈیل ہائر سیکنڈری سکول سے کی اور2019 میں یو ای ٹی(UET)لاہور سے الیکڑیکل انجینرنگ میں ڈگری حاصل کی۔جبکہ عزیز مصطفی نے بھی اسی سکول سے میٹرک اور ایف ایس سی کرنے کے بعد یونیورسٹی آف سرگودھا سے ایم ایس سی فزکس میں اعزازی ڈگری حاصل کی۔منیجنگ ڈائر یکٹرپیف کرنل عمران یعقوب(ر) نے آئیڈیل سکول کے پرنسپل محمد نعیم ظفر اعوان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ آج کا دن نہ صرف آئیڈیل ہائر سیکنڈری سکول کے لیے خوشی کا دن ہے بلکہ ان بچوں کی کامیابی پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن کے لیے بھی خوشی کا باعث ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ سکول کی تعلیم بچوں کا مستقبل بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈیشن کا سلوگن ہی یہی ہے کہ اپنے ملحقہ سکولوں کے ذریعے معیاری تعلیم کو فروغ دیا جائے تاکہ آج کے بچے اپنا کل اچھا بنا سکیں۔ تقریب کے اختتام پر کرنل عمران (ر) نے اعلی تعلیم مکمل کرنے والے سٹوڈنٹس کو اعزازی شلیڈ پیش کیں اور انکے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جبکہ آئیڈیل ہائر سیکنڈری سکول کی طرز سے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجو کیشن فاؤنڈ یشن کرنل عمران یعقوب(ر) کو بھی اعزازی شلیڈ پیش کی گئی
Views: 1187

