Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس میں ریجنل دفاتر کے حوالے سے آن لائن میٹنگ۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس میں ریجنل دفاتر کے حوالے سے آن لائن میٹنگ۔
پیف کے ریجنل دفاتر پارٹنرز کے مسائل کے حل کے لیے بھر پور کردار ادا کریں۔

لاہور۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شمیم آصف کی زیر نگرانی ریجنل دفاتر کے انتظامی امور کے حوالے سے ہیڈ آفس میں آن لائن میٹنگ ہوئی جس میں شمیم آصف نے ریجنل دفاتر کی اہمیت کے پیش نظر انکو مزید بہتر کام کرنے کی ہدایت کیں۔ انہوں نے ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی نوید عباس اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ملتان مظہر عباس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ویثرن ھے کہ لوگوں کے مسائل ان کے دروازے پر حل ہوں۔اس لیے ریجنل دفاتر کی زمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقے کے سکولوں کے مسائل ریجنل دفاتر میں حل کریں تاکہ سکول مالکان کولمبے سفر سے بچایا جا سکے۔میٹنگ میں تمام پروگرامز کے ڈائریکٹر ز بھی موجود تھے۔

Views: 1610