Events Details
14th August - Celebration at PEF Head Office Lahore
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ایم ڈی پیف ندیم سرور، ڈپٹی ایم ڈی (سپورٹ سروس) سید ساجد ترمذی، ڈپٹی ایم ڈی (آپریشنز) شاہد اسماعیل مرزا، ڈپٹی ایم ڈی (فنانس)زبید الحسن اورپروگرام ڈائریکٹرز کے علاوہ دیگر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ملی نغمے بھی لگائے گئے اور ملک کی خوشحالی، سلامتی اور ترقی کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی بھارتی مظالم سے آزادی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
بعد ازاں ایم ڈی پیف ندیم سرور نے تقریب میں موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیف پاکستان کو تعلیم کے میدان میں مضبوط کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور پیف کے تعلیمی منصوبے شرح خواندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے پیف سے الحاق شدہ تمام پرائیویٹ سکولوں کے مالکان، اساتزہ اور طالب علموں کو جشن آزادی کی مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیف صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں جہاں متوسط اور غریب طبقات سے تعلق رکھنے والے خاندان جو وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنے بچوں کو سکول نہیں بھجوا سکتے۔ پیف نے ان علاقوں میں ان کے گھروں کے نزدیک سکول کھلوائے ہیں تاکہ یہ بچے اور بچیاں آسانی سے سکول میں آسکیں اور تعلیم سے مستفید ہو سکیں۔ تقریب کے آخر میں پیف کے دفتر میں پودے بھی لگائے۔
Views: 1325

