Events Details

Events Details

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی سربراہی میں لاہور ہیڈ آفس میں تمام پروگرام ڈائریکٹرز کی اہم میٹنگ ہوئی۔

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی سربراہی میں لاہور ہیڈ آفس میں تمام پروگرام ڈائریکٹرز کی اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں ڈپٹی ایم ڈی سپورٹ سروسز سید ساجد ترمزی، ڈپٹی ایم ڈی آپریشنز شاہد اسماعیل مرزا اور تمام ڈائریکٹرز نے شرکت کی جبکہ ریجنل ڈرائکٹر راولپنڈی اور ریجنل ڈرائکٹر ملتان نے بھی بزریعہ آن لائن ٹیکنالوجی میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ میں ریجنل دفاتر راولپنڈی اور ملتان کے دائرہ کار کو بڑھانے ، سکولوں میں سٹوڈنٹس کی حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کے پائلٹ پراجیکٹ کے آغاز سمیت مختلف معاملات زیر بحث لائے گئے۔
اس موقع پر ایم ڈی پیف اسد نعیم نے کہا بہترین مانیٹرنگ کا نظام نہ صرف تعلیمی معیار کو بڑھانے میں مدد دیتا ہئے بلکہ سکولوں میں موجود دوسری سہولیات کے معیار کو بھی بلند کرتا ہئے۔ انہوں نے مانیٹرنگ سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے پروگرام ڈرائکٹرز سے تجاویز لیں اور ڈرائکٹرز کی طرف سے دی گئ مختلف آراء پر سیر حاصل گفتگو کی۔
۔میٹنگ میں پیف کے بجٹ کے بہترین استعمال کو یقینی بنانے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ای وی ایس فیز 16 کے سکولوں کے حوالے سے بھی مختلف معاملات زیر بحث لائے گئے۔
******

Views: 915