Events Details

Events Details

پیف آفس لاہور میں ایڈیشنل ڈرائکٹر (NSP) افتخار احمد ربانی کی والدہ مرحومہ اور دیگرملازمین کے مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کا اہتمام۔

پیف ہیڈ آفس لاہور میں ایڈیشنل ڈرائکٹر (NSP) افتخار احمد ربانی کی والدہ مرحومہ اور دوسرے ملازمین کے عزیزوں کے مرحومین کے لئے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈرائکٹر افتخار احمد ربانی ادارے کی ہر دلعزیز شخصیت ہیں اور گزشتہ 14 سال سے پیف میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں انکی والدہ اچانک عارضہ قلب پیدا ہونے کی وجہ سے اس دار فانی سے رخصت ہو کر خالق حقیقی سے جا ملیں۔
دعا میں ایم ڈی پیف اسد نعیم سمیت ڈی ایم ڈیز، ڈرائکٹرز اور لاہور آفس کے تمام سٹاف نے شرکت کی۔ تمام سٹاف نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے سور فاتحہ اور سورہ اخلاص کی تلاوت کی جبکہ ڈرائکٹر (اےڈی یو) شفیق احمد نے افتخار احمد ربانی کی والدہ اور باقی ملازمین کے مرحومین کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کروائی۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہئے کہ اللہ تعالئ انکی والدہ اور دیگر مرحومین کی مغفرت فرماکر انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین۔

Views: 1072