Events Details

Events Details

منیجنگ ڈائریکٹر پیف اسد نعیم کی سربراہی میں پروگرام ڈائریکٹرز کی ورلڈ بنک کے وفد سے آن لائن میٹنگ

میٹنگ میں ورلڈ بنک کے ٹاسک ٹیم لیڈرKoen Geven، تازین فصیح اور عائشہ طاہر کی شرکت۔
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی سربراہی میں پروگرام ڈائریکٹرز کی ورلڈ بنک کے وفد سے ملاقات ہوئی جس میں ورلڈ بنک کی طرف سے ٹاسک ٹیم لیڈرKoen Geven، تازین فصیح اور عائشہ طاہر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ورلڈ بنک کے تعاون سے چلنے والے پیف پروگرامز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پیف کے مختلف پروگرامز کی انرولمنٹ اور پنجاب میں غریب اور مستحق بچوں تک تعلیم کی رسائی کے حوالے سے اہم معاملات زیر بحث لائے گئے۔ ایم ڈی پیف اسد نعیم نے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے یہ سال جہاں پوری دنیا کے لیے تباہ کن رہا وہیں پنجاب میں بھی کافی بچوں کو تعلیمی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ پیف کے ای وی ایس پروگرام کے ذریعے مزید 75ہزار بچے پیف کے تعلیمی دھارے میں لائے جا چکے ہیں۔ ایم ڈی پیف اسد نعیم نے کہا کہ پیف کی طرف سے سکول مالکان کو اُن بچوں کی پیمنٹ کی جا رہی ہے جو نادرا سے ویری فائی ہیں اور اب تک 94فیصد بچوں کا نادرا کے ذریعے تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جن بچوں کے پاس نادرا کے ب فارم بنوانے کی سہولت موجود نہیں ہے انہیں مالی طور پر بھی سپورٹ کیا جائے گا تاکہ وہ ب فارم بنوا سکیں۔
ایم ڈی پیف اسد نعیم نے مزید بتایا کہ پارٹنر سکولوں کو اس بات کا پابند بھی کیا گیا ہے کہ وہ بچوں کو ب فارم نہ ہونے کی وجہ سے سکولوں سے نہ نکالیں اور سکولوں کو بچوں کے ب فارم جمع کروانے کے لیے مزید ٹائم بھی دیا گیا ہے تاکہ تمام بچے پیف کے پلیٹ فارم سے تعلیم حاصل کر سکیں۔ آخر میں ایم ڈی پیف اسد نعیم نے کہا کہ ورلڈ بنک دنیا بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور پیف کے لیے بھی ورلڈ بنک کا کردرا قابل ستائش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں تعلیمی سہولیا ت اور سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ بڑھانے کے لیے پیف کو مالی سال22 -2021میں مزید 5ارب روپے کی گرانٹ کی ضرورت ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں لایا جا سکے۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر ای وی ایس اطہررؤف نے پیف کے مختلف پروگرامز کی انرولمنٹ پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ ای وی ایس فیز 16کے ذریعے اپریل 2021تک مزید 40ہزار بچے پیف کے تعلیمی ڈھانچے میں داخل ہو جائیں گے۔
میٹنگ میں Koen Geven نے پیف کے تعلیمی پروگرامز اور ایم ڈی پیف کی طرف سے لیے گئے اقدامات اور پنجاب میں غریب اور مستحق بچوں تک معیاری تعلیم کے فروغ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک کی طرف سے پیف کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ماڈل کو پہلے بھی تحسین کی نظر سے دیکھا گیا ہے اور آگے بھی پیف کے ذریعے معیاری تعلیم کے فروغ میں مثبت تعاون جاری رہے گا۔ میٹنگ میں ڈپٹی ایم ڈی (آپریشن)شاہد اسماعیل مرزا، ڈائریکٹر(فنانس، ایچ آراینڈ ایڈمن)زبیدالحسن، ڈائریکٹر (اے ڈی یو)شفیق احمد، ڈائریکٹر (این ایس پی)عائشہ نعمان، ڈائریکٹر (ایم اینڈ ای) ایاز عرفی، ڈائریکٹر (آئی ٹی) محمد شعیب، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایف اے ایس)زبیدہ مسلم علی، میاں کاشف اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
٭٭٭٭٭

Views: 1441