Events Details
ُپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس لاہور میں پیف اور پارٹنرز کے مابین معاہدے کی شقوں پر نظر ثانی کے لیے اہم میٹنگ ہوئی جس میں بورڈ ممبران بیرسٹر سیدرضاعلی اوربیرسٹر محمداحمد پنسوتہ نے خصوصی شرکت کی۔
ُپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس لاہور میں پیف اور پارٹنرز کے مابین معاہدے کی شقوں پر نظر ثانی کے لیے اہم میٹنگ ہوئی جس میں بورڈ ممبران بیرسٹر سیدرضاعلی اوربیرسٹر محمداحمد پنسوتہ نے خصوصی شرکت کی۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم نے بورڈ ممبران کو پیف آمد پر خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
میٹنگ میں ڈپٹی ایم ڈی (سپورٹ سروسز) سید ساجد ترمذی، ڈپٹی ایم ڈی (آپریشن) شاہد اسماعیل مرزا اور تمام پروگرام ڈائریکٹرز نے شرکت کی، میٹنگ میں پیف او ر پارٹنرز کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تمام شقوں کا جائزہ لیا گیا اور بورڈ ممبران کی طرف سے پارٹنرز کی سہولت کے لیے کچھ شقون میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
بیرسٹر محمداحمد پنسوتہ نے کہا کہ پیف مستحق اور غریب بچوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے، اس لیے پارٹنرز اور پیف کے درمیان معاہدے میں بہت زیادہ الجھاؤ مسائل کو جنم دیگا۔انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر پیف اسد نعیم کی طرف سے پارٹنرز کی سہولت اور فنڈز کے ادائیگی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے سکولوں کے معاشی معاملات کا حل بہت ضروری ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے ایم ڈی پیف کو ایک لیگل کمیٹی بھی بنانے کی تجویز پیش کی۔
اس موقع پر بورڈ ممبر بیرسٹر سید رضاعلی نے کہا کہ پیف کا بنیادی مقصد پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ساتھ مستحق اور غریب بچوں میں معیاری تعلیم کا فروغ ہے۔
اور اس مقصد کے حصول کے لیے چیزوں کو سادہ اور سلجھاہوا ہونا چاہئے تاکہ تعلیم کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں سے بچا جاسکے۔
منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم نے اس اہم معاملے پر ان تجاویز کو سراہا اور بورڈ ممبران کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Views: 1009

