Events Details
چیئر مین پیف کی ہدایت پر ایم پی اے اور بورڈ ممبر ثانیہ کامران کا پیف ہیڈ آفس کا وزٹ۔
چیئر مین پیف کی ہدایت پر ایم پی اے اور بورڈ ممبر ثانیہ کامران کا پیف ہیڈ آفس کا وزٹ۔
پارٹنرز کی فنڈنگ کے حوالے سے ایم ڈی پیف سے تفصیلی تبادلہ خیال۔
چیئر مین پیف کی ہدایت پر ایم پی اے اور بورڈ ممبر ثانیہ کامران نے پیف ہیڈ آفس کا وزٹ کیا اور ایم ڈی پیف اسد نعیم سے پارٹنرز کی فنڈنگ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بورڈ ممبر ثانیہ کامران نے کہا کہ تعلیم کے فروغ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا تمام بورڈ ممبران کی اولین تر جیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیف غریب اور نادار طبقے کے لئے امید کی کرن ہئے جبکہ پیف سکولوں میں ٹیچرز بہت محنت کے ساتھ باقی سکولوں سے بہت اچھا رزلٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارٹنرز اور ٹیچرز کے فندنگ کے مسائل مستقل طور پر حل نہ کئے گئے تو پیف کا معیاری تعلیم کا سلوگن بری طرح متاثر ہو سکتا ہئے۔
ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبر ثانیہ کامران کو بتایا کہ پارٹنر سکولوں کو ماہ دسمبر 2020 کی پیمنٹ جاری کر دی گئی ہے جو 1ارب 10 کروڑ ہے۔ مزید برآں ایم ڈی پیف نے بتایا کہ ہم فنانس ڈیپارٹمنٹ (حکومت پنجاب) کے ساتھ مکمل طور پر کوارڈینیشن میں ہیں اور جیسے ہی فنڈز پیف کو ملیں گے،سکول مالکان کو تمام بقایا جات، جنوری اور فروری 2021 کے فنڈز جاری کر دئے جائیں گے
Views: 1155

