Events Details

Events Details

پیف بورڈ ممبر اور آئی ٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر عبدالباسط کا پیف ہیڈ آفس کا وزٹ

پیف بورڈ ممبر اور آئی ٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر عبدالباسط کا پیف ہیڈ آفس کا وزٹ
پیف بورڈ ممبر اور آئی ٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر عبدالباسط نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈآفس میں وزٹ کیا جہاں ایم ڈی پیف اسد نعیم نے انہیں خوش آمدید کہا۔ایم ڈی پیف اسد نعیم نے بتایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تمام سکولوں بشمول 23لاکھ سے زائد بچوں اور ایک لاکھ سے زائد ٹیچرز کا ریکارڈ پیف کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے محفوظ کیاگیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایم ڈی آپریشن شاہد اسماعیل مرزا، ڈی ایم ڈی سپور ٹ سروسز سید ساجد ترمذی سمیت آئی ٹی کی مکمل ٹیم موجود تھی۔ پیف میں آئی ٹی سسٹم پر ڈاکٹر عبدالباسط کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر آئی ٹی محمد شعیب نے بتایا کہ پیف آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ محدود ٹیم کے ساتھ آئی ٹی کے مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے جبکہ پیف کے تمام سکولوں اور بچوں کا ڈیٹا آئی ٹی سسٹم کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر عبدالباسط کو پیف میں آئی ٹی کے ورکنگ اور سکوپ پر تفصیلی آگاہی دی اور آئی ٹی کی تمام ٹیم سے بھی ملوایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالباسط نے کہا کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ محدود ہیومن ریسورس کے ساتھ بہترا نداز میں کام کر رہا ہے تاہم کچھ آئی ٹی ایکسپرٹس کی ابھی بھی آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں ضرورت ہے جنکے ذریعے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے کام میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
انہو ں نے ادارے کی بہتری اور آئی ٹی کی مہارتیں بڑھانے کے حوالے سے کچھ تجاویز بھی پیش کیں جن کا ایم ڈی پیف اسد نعیم نے خیر مقدم کیا اور بہترین تجاویزپر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Views: 1292