Events Details
صوبائی سطح پر کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے مقابلہ جات پوزیشنز حا صل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد پوزیشنز حا صل کرنے والے طلبا و طالبا ت میں کیش پرائز، سرٹیفکیٹ اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے زیر اہتمام صوبائی سطح پر قرات، نعت، تقاریر، سیک ریس، لانگ جمپ اور 100میٹر ریس مقابلہ جات کا انعقادہوا۔ مقابلہ جات میں پرائمری، مڈل اور سیکنڈری لیول کے 124پیف پارٹنرز کے 135طلبا و طالبات نے حصہ لیا۔پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حا صل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں جمنازیم سپورٹس بورڈمیں ایک پرُ وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی پوزیشن حا صل کرنے والے طلبا ء میں 15ہزار روپے، دوسری پوزیشن حا صل کرنے والے طلبا ء میں 10ہزارروپے اور تیسری پوزیشن حا صل کرنے والے طلبا ء میں 5ہزار روپے کیش پرائز، ٹرافیاں اور اعزازی شیلڈ تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں سیکرٹری سپورٹس بورڈشاہد زمان خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں سیکرٹری سپورٹس نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سر گرمیاں بھی بہت ضروری ہیں کیو نکہ کسی بھی ملک کی ترقی اور ارتقاء کا انداہ وہاں کی تعلیمی حالت سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ تعلیم صرف درسی کتُب اور لیکچر تک محدود نہیں ہوتی بلکہ ہم نصابی سرگرمیاں بھی اس کا حصہ ہوتی ہیں جن سے طلباء کی ذہنی، جسمانی اور اخلاقی نشو و نما ہوتی ہے۔
تقریب میں چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر سعید شفقت، ڈی جی سپورٹس بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل، سی او اوٹیوٹا قر ۃ العین میمن، پیف کے سینئر افسران، پیف پارٹنرز اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔
Views: 22

