Events Details

Events Details

میٹرک2023میں بہترین نتائج حا صل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں تقریب طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ اور کیش پرائز تقسیم کیے گئے

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک سکولوں کے میٹرک 2023کے امتحان میں بہترین نتائج حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کے اعزاز میں آج پیف ہیڈ آفس میں تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں صوبائی وزیرِتعلیم منصور قادر، سیکرٹری سکول ایجوکیشن پنجاب محمد احسن وحید اور چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر سعید شفقت نے شرکت کی۔ تقریب میں پیف پارٹنرز، طالب علموں کے والدین اور پیف افسران بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں بہترین نتائج حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں لیپ ٹاپ اور کیش انعامات تقسیم کیے گئے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے تقریب میں مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا۔
صوبائی وزیر تعلیم منصور قاد ر نے نمایاں نمبرز حا صل کرنے والے طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح محنت کریں گے اور اپنے والدین کا نام روشن کریں گے۔صوبائی وزیر تعلیم نے پیف کے مفت تعلیم کے منصوبوں کر سراہتے ہوئے کہا کہ پیف نے 26لاکھ سے زائد مستحق بچوں پر تعلیم کے دروازے کھول کر تعلیمی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پیف کے فنڈز میں اضافے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے تاکہ پیف کے زیر انتظام زیادہ زیادہ سے زیادہ سکول کھولے جائیں اور تعلیم سے محروم بچوں کو سکولو ں میں لایا جا ئے۔ تقریب کے دوران صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری سکولز نے ہونہار طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ اور کیش انعامات تقسیم کیے۔
٭٭٭٭٭

Views: 14