Events Details

Events Details

پیف بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا 86واں اجلاس پیف بورڈنے پارٹنر سکولوں کو طلباء کی مد میں ملنے والی ماہانہ فیسوں میں اضافے کی منظوری دے دی

پیف انتظامیہ پارٹنرسکولوں کوجماعت نرسری تا دوئم ماہانہ 650روپے فی طالبعلم اداکرے گی۔
جماعت تیسری تا پنجم ماہانہ 700روپے فی طالبعلم جبکہ جماعت ششم تا ہشتم ماہانہ 800روپے فی طالبعلم ادا کیے جائیں گے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) مرکزی دفتر میں چیئر پرسن ڈاکٹر سعید شفقت کی زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹر کے 86واں اجلاس ہوا۔منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے اجلاس میں بورڈکی منظوری کے لیے ایجنڈے پیش کیے۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی پیف نے پارٹنرسکولوں کو طلبا ء کی مد میں ملنے والی ماہانہ فیسوں میں اضافے کے ایجنڈے پربورڈ ممبران کو آگاہ کیا کہ سال 2015 سے اب تک پارٹنرسکولوں کو طلبا ء کی مد میں ملنے والی ماہانہ فیسوں میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔ ایم ڈی پیف نے مزید بتایا کہ معاشی وجوہات اور مہنگائی کے تناسب سے پارٹنرسکولوں کو طلباء کی مد میں ملنے والی ماہانہ فیسوں میں اضافہ ضروری ہے۔
اجلاس کے دوران پیف بورڈ نے ایم ڈی پیف کی سفارش پر پارٹنر سکولوں کو طلباء کی مد میں ملنے والی ماہانہ فیسوں میں اضافے کی فی الفور منظوری دے دی۔ پیف بورڈکی منظوری کے بعد پیف انتظامیہ پارٹنرسکولوں کوجماعت نرسری تا دوئم ماہانہ 650روپے فی طالبعلم اداکرے گی۔پیف پارٹنرز کو جماعت تیسری تا پنجم ماہانہ 700روپے فی طالبعلم جبکہ جماعت ششم تا ہشتم ماہانہ 800روپے فی طالبعلم ادا کیے جائیں گے۔ میٹنگ کے دوران دیگر اہم ایجنڈوں پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں سیکرٹری لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سید حید ر اقبال، بورڈ ممبران عاصمہ وزیری (ماہر تعلیم)، باسط خان (ٹیکنوکریٹ)، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے صباء عادل (ایڈیشنل سیکرٹری ER)، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے پروفیسر ایاز خان(ڈین یونیورسٹی آف ایجوکیشن)نے شرکت کی۔ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے محمد عابد رزاق (سینئر چیف) اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ارشد ڈوگر (سیکشن آفیسر- ایجوکیشن) بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن)ثمینہ نواز، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز)راجہ محمد اشرف، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر فنانس (محمد فاروق) اور دیگرسینئر افسران نے بھی شرکت کی

Views: 25