Events Details

Events Details

پیف پارٹنر سکولوں کے اساتذہ متوجہ ہوں اساتذہ کے لیے فری آن لائن آئی ٹی کورسز کا اہتمام

موجودہ دور میں اساتذہ کے لیے آئی ٹی سے متعلق مہارتیں سیکھنا ضروری ہے۔ اس حوالہ سے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ورچوئل یونیورسٹی کے تعاون سے پارٹنر سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کے لیے فری آن لائن کورسز کا اہتمام کیا ہے۔ اس پیغام کے ذریعے اساتذہ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ مارچ 2024میں شروع ہونے والے فری آن لائن کورسز میں شمولیت کے لیےDigiskillsپر اپنی رجسٹریشن کروائیں۔Digiskillsپر رجسٹریشن کی مکمل تفصیلات ڈائریکٹر (کوالٹی ایشورنس اینڈ امپروومنٹ ڈیپارٹمنٹ) کی جانب سے 26جنوری 2024کو جاری کردہ سرکلر نمبرPEF/QAID/741 پر ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن
7فروری2024

Views: 18