Events Details
پیف سینئر افسران کے پارٹنر سکولوں کے اچانک دورے
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبوں فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن واؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام سے منسلک 7ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں میں ریگولر مانیٹرنگ (DIGIMON) اور طلباء کی تصدیق( SIS Verification) کا عمل جاری ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید کے احکامات پر پیف کے سینئر افسران پارٹنر سکولوں کی سرپرائز مانیٹرنگ بھی کر رہے ہیں۔جس کا مقصد مانیٹرنگ کے عمل کو شفاف، بہتر اور موثر بنانا ہے۔
سرپرائز مانیٹرنگ کے دوران پیف افسران نے ریکارڈ کی جانچ پڑتا ل کی،طلبا و طالبات کی حاضری ریکارڈ کا جائزہ لیا، سکولوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات دیکھے، اساتذہ اور طلباء سے ملاقاتیں کیں اور سکولوں میں بہتر انتظامی معاملات چلانے کے لئے سکول انتظامیہ کی راہنمائی بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) ثمینہ نواز نے ضلع لاہور میں شان اسلام گرلز ہائی سکول شفیق آباد بند روڈ، اقرا ء فاؤنڈیشن ہائی سکول فار گرلز واٹر لینڈ پارک سگیاں، سٹی ماڈل گرلز ہائی سکول گلشن راوی، احمد گرائمر سکول، آخری منٹ سٹاپ باغبانپورہ،سردار پبلک سکول توحید پارک دروغہ والا اور قائد پبلک سکول سلامت پورہ کا وزٹ کیا اور مانیٹرنگ کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر (کوالٹی ایشورنس اینڈ امپرو
Views: 34

