Events Details

Events Details

منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید کی سالانہ آرٹ ایگیزیبیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی منصوبے ایجوکیشن واؤچر سکیم سے منسلک رحمان ایجوکیشن ہائی سکول، باغبانپورہ لاہور میں سالانہ آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم ڈی پیف نے آرٹ کی نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا وزٹ کیا اور طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پارٹنر سکولوں کے طلباء میں ہم نصابی سرگرمیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی تاکہ طلباء میں تخلیقی صلاحیتیں پروان چڑھیں اور وہ زندگی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہ رہیں۔ بعد ازاں ایم ڈی پیف نے نیو کشمیر گرلز ہائی سکول، باغبانپورہ لاہور کا دورہ بھی کیا اور تعلیمی سہولیات کا جائزہ لیا۔

Views: 6