Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور لمز یونیورسٹی کے مابین معاہدہ طے پا گیا
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (لمز) کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب لمز یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہوئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید اور ڈین سکول آف ایجوکیشن، لمزڈاکٹر طارق جدون نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد پیف کے تعلیمی منصوبوں پر علمی تحقیق کرنا ہے تاکہ ان منصوبوں کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے۔ تحقیق کے لیے پیف کی طرف سے موضوعات دیے جائیں گے جن پر لمز یونیورسٹی کے طلباء تحقیق کریں گے۔ تقریب کے دوران ایم ڈی پیف نے طلباء کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
Views: 0

