Events Details
ششم،ہفتم اور ہشتم جماعت کے طلبا و طالبات کے لیے بہترین موقع ورچوئل سٹیم اسکول کے ٹیسٹ میں مفت رجسٹریشن کروائیں
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کو اس پیغام کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے کہ ورچوئل یونیورسٹی، سندر سٹیم سکول کے باہمی اشتراک سے جماعت ششم، ہفتم اور ہشتم طلبا و طالبات کو انگریزی، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس مضامین پر بین الاقوامی معیار کی تعلیم ورچوئل یونیورسٹی کے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے فراہم کر رہی ہے۔ان مضامین پر تعلیم حاصل کر کے طلبا و طالبات بہترین یونیورسٹیوں میں باآسانی داخلہ لے سکیں گے۔ ورچوئل سٹیم سکول کے ٹیسٹ میں مفت رجسٹریشن کی آخری تاریخ 23مارچ 2024ہے۔منتخب ہونے والے طلبا و طالبات یہ ٹیسٹ ورچوئل یونیورسٹی کے کسی بھی قریبی کیمپس میں دے سکیں گے۔ مزید معلومات پیف کی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کیے گئے سرکلر کے ذریعے ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔
مفت رجسٹریشن کی آخری تاریخ 23مارچ 2024ہے
ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد 03اپریل 2024کو ہوگا
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن
Views: 0

