Events Details
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پیف مرکزی دفتر میں اجلاس پیف اور پیما کے فنڈز میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا۔صوبائی وزیر تعلیم پیف اور پیما کو چھ ماہ کے ایڈوانس فنڈز دیے جائیں گے۔صوبائی وزیر تعلیم
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر میں اجلاس ہو ا۔ جس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) اور پنجاب ایجوکیشن انشیٹومینجمنٹ اتھارٹی (پیما)سے منسلک سکول مالکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کے دوران صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پیف اور پیما کے فنڈز میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کیا جائے گا۔تاکہ پارٹنر سکولوں کی معاشی دستگیری ہواور وہ طالبعلموں کو کوالٹی ایجوکیشن دے سکیں۔پیف اور پیما کو 6ماہ کے ایڈوانس فنڈز دیے جائیں گے تاکہ پارٹنر سکولوں کو پیمنٹس ملنے میں تاخیر نہ ہو اور اساتذہ کرام اور دیگر سٹاف کو تنخواہیں وقت پر دی جا سکیں۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف تعلیم پرخصوصی توجہ دے رہی ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں زیادہ سے زیادہ تعلیم سے محروم بچوں کو سکولوں میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنی افادیت کے اعتبار سے بہترین اور نتیجہ خیز ہے۔ اس تعلیمی ماڈل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بےوسیلہ طبقات میں علم کا نور پھیلایا جائے گا تاکہ کوئی بے وسیلہ بچہ وسائل کی کمی کی بناء پر تعلیم سے محروم نہ رہے۔
اجلاس کے دوران منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے صوبائی وزیر تعلیم کا پارٹنر سکولوں کے واجبات میں اضافے کے فیصلے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پیف اور پیما کم خرچ میں بہترین نتائج دے رہے ہیں۔ ان اداروں کے ذریعے ایسے علاقوں میں سکول کھولے گئے ہیں جہاں پہلے سے کوئی سکول موجود نہیں تھا۔ایم ڈی پیف نے کہا کہ پیف اور پیما وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیم دوست ویژن پر عمل پیرا ہیں اور زیادہ سے زیادہ تعلیم سے محروم بچوں کو سکولوں میں لایا جا رہا ہے۔
٭٭٭٭٭
Views: 0

