Events Details

Events Details

نجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نہم اور دہم جماعت کے طلبا و طالبات کو آئی ٹی کورسس پر تربیت فراہم کی جائے گی ارفع کریم فاؤنڈیشن پیف کے طلبا و طالبات کو آئی ٹی کورسس پر تربیت فراہم کریں گے

ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ثمینہ نواز کی زیر صدارت پیف کے مرکزی دفتر میں اجلاس ہو ا۔ جس میں ارفع کریم فاؤنڈیشن کے وفد نے آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں پیف کے تعلیمی منصوبوں سے منسلک پارٹنر ز بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کا مقصد پیف کے سکولوں میں پڑھنے والے طلبا و طالبات کو آئی ٹی کورسز پر تربیت فراہم کرنا ہے۔اس حوالے سے اجلاس کے دوران سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ ارفع کریم فاؤنڈیشن کے تربیت یافتہ ٹرینرز پیف کے نہم اور دہم جماعت کے طلبا و طالبات کو مفت تربیت فراہم کریں گے۔ ان آئی ٹی کورسز کا آغاز پیف کے سکولوں میں بروز پیر مورخہ یکم اپریل سے کیا جائے گا۔

Views: 0