Events Details
پاکستان بھر کے ہزاروں طلباء میں پیف کے 25 ہونہار طلباء بین الاقوامی معیار کے کورس کے لیے منتخب۔
طلباء انگریزی، ریاضی اور کمپیوٹرسائنس مضامین پر بین الاقوامی معیار کی تعلیم آن لائن حاصل کر سکیں گے۔
سند ر سٹیم سکول کی جانب سے پیف کے طالبعلموں کو لیپ ٹاپ بھی دیے جائیں گے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا کہ سندر سٹیم سکول کے بین الاقوامی معیار کی تعلیم پر مفت آن لائن کورس کے لیے پاکستان کے ہزاروں طلباء میں سے پیف کے 25ہونہار طلباء منتخب ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ورچوئل یونیورسٹی، سندر سٹیم سکول کے باہمی اشتراک سے ان طلبا ء کو آن لائن کورسز پر تعلیم دے گی۔ اِن آن لائن کوسز کے لیے پاکستان بھر سے ہزاروں طلباء نے درخواستیں جمع کروائیں جن میں مقابلے کے لیے 5ہزار طلباء کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ پورے پاکستان میں ان 5ہزار طلباء میں سے 335طلباء کا حتمی انتخاب کیا گیا جن میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 25 ہونہار طلباء بھی شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ پیف پارٹنرز اور اساتذہ کی محنت اور لگن کا ثبوت ہے کہ پاکستان بھر کے ہزاروں طلبا ء میں پیف کے 25 ہونہارطلباء بین الاقوامی معیار کی تعلیم پر آن لائن کورس کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ان طالب علموں کو سندر سٹیم سکول کی جانب سے کورس کی تکمیل کے لیے لیپ ٹاپ اور انٹر نیٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ آن لائن کورسز کے دوران کسی بھی طلباء کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ یہ طلباء انگریزی، ریاضی اور کمپیوٹرسائنس مضامین پر بین الاقوامی معیار کی تعلیم ورچوئل یونیورسٹی کے آن لائن پلیٹ فارم سے حاصل کر سکیں گے۔ آن لائن کورسز کا دورانیہ تین سال ہو گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ان مضامین پر تعلیم حا صل کر کے یہ طلباء بہترین یونیورسٹیوں میں با آسانی داخلہ لے سکیں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ آن لائن کورسز کے دوران طلبا و طالبات اپنی باقاعدہ تدریسی تعلیم بھی جاری رکھیں گے۔
٭٭٭٭٭
Views: 0

