Events Details
مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دوروزہ ٹریننگ کا اہتمام
مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام دوروزہ ٹریننگ کا اہتمام
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مانیٹرنگ اینڈ ایو یلو ایشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام چلڈرن لائبریری کمپلیس لاہور میں 110سے زائد مانیٹرنگ اینڈ ایویلو ایشن آفیسرز (ایم ای اوز) اور 45 سے زائد ماسٹر ٹرینرز (ایم ٹیز) کے لیے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔تربیتی ورکشاپ کا دورانیہ 12اگست سے 13اگست تھا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر (ایم اینڈ ای) زبیدہ مسلم علی نے پیف سے منسلک تمام ایم ای اوز اور ایم ٹیز کے ساتھ مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن کو نئے مینٹورنگ اور سپورٹ نظام میں تبدیل کرنے کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ تمام مانیٹرز کی مانیٹرنگ کے حوالے سے انکی گزشتہ سال کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا اور انکے اصلاحی پہلوؤں پر تفصیلاً بات کی گئی تاکہ انکی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔اس موقع پر دیگر پروگرام ڈائریکٹرز اور افسران نے بھی ایم ای اوز اور ایم ٹیز کو اپنے ڈیپارٹمنٹس کی نئی پالیسیوں کے بارے میں بتایا۔ تربیتی ورکشاپ میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) راجہ محمد اشرف، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(FCRM) حافظ محمد نجیب، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(آپریشن) ثمینہ نواز، ڈائریکٹر (ایم اینڈ ای) زبیدہ مسلم علی اور دیگر پیف افسران نے شرکت کی۔
ایم ڈی پیف شاہد فرید نے کہاکہ مانیٹرنگ کا مقصدخلوص اور احسا س ذمہ داری کے امتزاج کے ساتھ اصلاح احوال ہے۔ ہمارا مقصد پارٹنر سکولوں کی مفت و معیاری تعلیم کی سہولیات کو معاشرے کے پسماندہ طبقات کے بچوں تک فراہم کرنے میں رہنمائی کرنا ہے۔سکول مالکان ہمارے پارٹنر ز ہیں اس لیے ہمیں ان کی عزت نفس کا خاص خیال رکھنا ہے۔ہم نے تعمیری جذبہ رکھتے ہوئے پیف پارٹنر سکولوں میں موجود نامکمل سہولیات کی حقیقت پسندانہ نشاندہی کرنا ہے اور مانیٹرنگ اینڈایویلوایشن کے نئے نظام کے مطابق پیف پارٹنرز کے مسائل کے حل کے لیے انہیں پوری طرح سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر ایم ڈی پیف نے مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن آفیسر محمد سرور کو اُن کی ملازمت کی مدت پوری کرنے پر گلدستہ اور اعزازی شیلڈ بھی دی۔
13اگست2024
Views: 3

