Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صدر دفتر میں 77 ویں یو م آزادی کے موقع پر شاندار تقریب
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صدر دفتر میں 77 ویں یو م آزادی کے موقع پر شاندار تقریب
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ہیڈ آفس لاہور میں 77ویں یوم ِ آزادی کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ بعد ازاں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) راجہ محمد اشرف، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(FCRM) حافظ محمد نجیب، ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(آپریشن) ثمینہ نواز، تمام ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر پیف افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر پیف کی پوری ٹیم نے تمام پیف پارٹنرز، اساتذہ کرام، طلباء اور اُن کے والدین کو جشنِ آزادی کی مبارکباد بھی دی۔تقریب میں شرکاء نے ایم ڈی پیف کے ہمراہ جشنِ آزادی کیک بھی کاٹا۔تقریب کے دوران پاکستان کے پرچم کو غباروں کے ساتھ باندھ کر ہوا میں اڑایا گیا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعائیں بھی کیں گئیں۔ تقریب کے دوران ایم ڈی پیف شاہد فرید نے کہا کہ پاکستان کی آزادی اللہ پاک کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے اور یہ ملک بہت قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا ہے۔ ہم سب کو اللہ پاک کی اس نعمت کا شکر ادا کر نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے۔ یہ وطن ہماری شناخت ہماری پہچان ہے۔
Views: 0

