Events Details

Events Details

پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کے پہلے فیز کا کامیابی سے آغاز

پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کے پہلے فیز کا کامیابی سے آغاز
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سرکاری سکولوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کے تحت چلانے کے حوالے سے معاہدہ شراکت پر دستخط کی تقریب چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات تھے۔ تقریب میں سیکرٹر ی سکولزایجوکیشن خالد نزیر وٹو،پارلیمانی سیکرٹری سکول ایجوکیشن نوشین عدنان، ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس مزمل محمود، پروگرام ڈائریکٹر (پی ایم آئی یو) فاروق رشید، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
ابتدائی مرحلے میں 21 این جی اوز،12 ایجوکیشن چینز اور01 ایجوکیشن ٹیک فرم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ جن میں پروگریسو ایجوکیشن نیٹ ورک، مسلم ہینڈز، پنجاب روورل سپورٹ پروگرام، دی سٹیزن فاؤنڈیشن، اخوت، دی کیئر فاؤنڈیشن، غزالی ایجوکیشن فاؤنڈیشن، دارِ ارقم اور دیگر نجی ادارے شامل ہیں۔
کل سے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے و لڑکیوں (Young Entrepreneurs))انفرادی درخواست گزار (Individuals) کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔
معاہد ہ شراکت پر دستخط کا سلسلہ ستمبر کے پہلے ہفتے تک جاری رہے گا۔

Views: 0