Events Details
لاہور: میٹرک امتحانات 2024 میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
لاہور: میٹرک امتحانات 2024 میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک پارٹنر سکولوں کے میٹرک امتحانات 2024میں پوزیشنزحاصل کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم ( Rana Sikandar Hayat) نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا بہترین ماڈل ہے اوریہ پیف کے سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن کی ایک زندہ مثال ہے کہ آج پیف سے منسلک طلباء بورڈز میں پوزیشنز حاصل کر رہے ہیں۔طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ زندگی میں بہترین کارکردگی اور صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
تقریب میں سیکرٹر ی سکولز ایجوکیشن پنجاب ( School Education Department, Government of the Punjab ) خالد نذیر وٹو، پارلیمانی سیکرٹری سکول ایجوکیشن نوشین عدنان، ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس مزمل محمود، پروگرام ڈائریکٹر (پی ایم آئی یو) فاروق رشید، منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( Punjab Education Foundation (PEF) ) شاہد فرید اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ماریہ بنتِ عبدالرحمن نے ڈی جی خان بورڈ میں 1187نمبرحاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔مریم بی بی نے ساہیوال بورڈ میں 1116نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ محمد عمیر اور علینہ آصف قریشی نے ڈی جی خان بورڈ میں 1185 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سرگودہا بورڈ میں سمیہ کرن نے1180نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) سے منسلک پارٹنر سکولوں کے تقریباً 1 لاکھ سے زائدطلباء نے میٹرک سالانہ امتحان 2024 میں شرکت کی اور نمایاں کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔
Views: 0

