Events Details

Events Details

پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 88ویں اجلاس کا انعقاد۔

پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 88ویں اجلاس کا انعقاد۔
ملک شعیب اعوان پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے چیئرمین منتخب۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف)کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا 88واں اجلاس آج بروز منگل پیف صدر دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کی۔اجلاس میں ملک شعیب اعوان (عوامی نمائندہ) اور مزمل محمود ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس نے بطور نئے بورڈ ممبر شرکت کی۔ اس موقع پر ملک شعیب اعوان کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں تمام بورڈ ممبران اور سینئر افسران نے ملک شعیب اعوان کو پیف کے نئے چیئرمین بننے پر مبارکباد دی۔اجلاس میں سیکرٹر ی سکولزایجوکیشن خالد نذیر وٹو، سیکرٹری لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سید حیدر اقبال،عاصمہ وزیری (ماہر تعلیم)، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر انتظار حسین بٹ(ڈائریکٹر STEM)، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر صائمہ ملک (اسسٹنٹ چیف)،، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے محمد افتخار حسین بھٹی (ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل)نے شرکت کی جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے میر رضا (ایڈیشنل فنانس سیکرٹری) اور ڈاکٹر باسط خان (ٹیکنوکریٹ) اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔
ایم ڈی پیف شاہد فرید نے بورڈ ممبران کوپبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز -ون پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ایم ڈی پیف نے بتایا کہ پی ایس آر پی فیز -ون کامیابی سے لانچ کر دیا گیا ہے جس میں تعلیم یافتہ نوجوانوں (Young Entrepreneurs)، انفرادی درخواست گزار(Individuals)، ایجوکیشن چینزEd-Tech/اور این جی اوز کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کا عمل اگلے دو دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبران کو پی ایس آر پی بلڈنگ کوڈ کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ملک شعیب اعوان کو پیف کے نئے چیئرمین بننے پر مبارکبا دی اور کہا کہ ملک شعیب اعوان کی زیر نگرانی پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن مزید ترقی کرے گا۔انہوں نے اجلاس کے دوران پیف کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ پی ایس آر پی فیز-ون میں تمام سکول میرٹ پر مختص کیے گئے ہیں اور پیف کی پور ی ٹیم نے دن رات محنت کر تھوڑے عرصہ میں فیز ون کامیابی سے لانچ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام سے دیگر سرکاری سکولوں میں اساتذہ کے شارٹ فال کو پورا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس آر پی میں تمام پرائمر ی سکولوں کو مڈل لیول تک بچوں کو داخل کر نے کی اجازت ہو گی۔ اور اس پروگرام کے ذریعے صوبہ پنجاب کے 20لاکھ بچوں کو سکولوں میں لایا جائے گا۔ صوبائی وزیر تعلیم نے بلڈنگ کوڈ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس بلڈنگ کوڈ کے تناظر میں ان سکولوں میں طلباء کو خوشگوار ماحول اورتمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Views: 0