Events Details
پیف کے سینئر افسران کے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے منسلک سکولوں کے دورے
پیف کے سینئر افسران کے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے منسلک سکولوں کے دورے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سینئر افسران پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) سے منسلک آؤٹ سورس کیے گئے سکولوں کے مسلسل دورے کر رہے ہیں۔ آج مورخہ 23اکتوبر 2024کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر (آڈٹ) رانا اشتیاق احمد نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول، نواب پور، بہاولپور کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر (آڈٹ) نے سکول کے لائسنسیز سے ملاقات کی۔ ڈائریکٹر (آڈٹ)نے سکول کا ریکارڈ چیک کیا اور کلاس رومز میں طلباء کو دی جانے والی سہولیا ت کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر (آڈٹ) نے طلباء اور اساتذہ سے ملاقات کی۔ڈائریکٹر (آڈٹ) نے اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے منسلک سکولوں کی فعالیت پر تبادلہ خیال کیا۔
Views: 0

