Events Details
کمشنر ڈی جی خان اور منیجنگ ڈائریکٹر پیف کی زیرِصدارت اہم اجلاس کا انعقاد
کمشنر ڈی جی خان اور منیجنگ ڈائریکٹر پیف کی زیرِصدارت اہم اجلاس کا انعقاد
کمشنر ڈ یرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود اور منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید کی زیرِصدارت پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کے تحت آؤٹ سورس سکولوں کی منتقلی اور دودھ پراجیکٹ کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلا س منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی خان ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز نے شرکت کی۔ ایم ڈی پیف شاہد فرید نے شرکاء کو پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کی اب تک کی پیشرفت، DEAs اور لائسینسی کی ذمہ داریوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ایم ڈی پیف نے شرکاء کو ڈی جی خان کی تحصیل کوہ سلیمان میں سکولوں کو لائسینسی کی حوالگی کے دوران پیش آنے والی مشکلات اور مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
اجلاس کے دوران کمشنر ڈی جی خان نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرز، پولیٹیکل ایجنٹس اور ضلع ڈی جی خان اور راجن پور سے تعلق رکھنے والے DEAsکو ہدایات جاری کیں کہ لائسینسی کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ سکولوں کی حوالگی کے دوران لائسینسی کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں۔ ایم ڈی پیف نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کے طے شدہ نرخوں کے مطابق لائسینسی کے لیے طلباء کی فیس کی شرح 650روپے سے بڑھا کر 12سو روپے کر دی گئی ہے جس سے لائسینسی سکولوں میں معیاری تعلیم کی بہتری کے لیے معقول تنخواہوں پر پڑھے لکھے اساتذہ تعینا ت کر سکیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر ایم ڈی پیف نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر طلباء کے لیے مفت دودھ کی فراہمی کے منصوبے کا دائرہ کار پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام کے زیر انتظام مظفر گڑھ، ڈی جی خان اور راجن پور کے اضلاع کے سکولوں کے طلباء تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے اس پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے تحصیل وائز سکولوں اور طلباء کی تعداد سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔ کمشنر ڈی جی خان نے ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ نیوٹریشن پروگرام پر عملدرآمد اور ڈیشن بورڈ پر دودھ پروجیکٹ کے سو فیصد اندراج کو یقینی بنا یا جائے۔
Views: 0

