Events Details
ضلع سرگودہا میں پی ایس آر پی فیز -ون سے منسلک لائسنسیز کے لیے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام
ضلع سرگودہا میں پی ایس آر پی فیز -ون سے منسلک لائسنسیز کے لیے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام
چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان کی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آرٹس کونسل مین ہال، سرگودہا میں پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز-ون سے منسلک ضلع سرگودہا، خوشاب، چینیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد اور میانوالی کے350 تعلیم یافتہ نوجوانوں، این جی اوز اور ایجوکیشنل چینز سے منسلک لائسنسیز کے لیے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔چیئرمین پیف کی دعوت پر سیاسی، سماجی اور دیگر نامور شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (سپورٹ سروسز) راجہ محمد اشرف، ڈائریکٹر ریجنل آفس راولپنڈی نوید عباس،ڈائریکٹر ای وی ایس افتخار احمد ربانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر صائمہ نزید اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کے دوران چیئرمین پیف نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر لائسینسی کے نرخوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے لہذا تمام لائسینسی سکولوں میں معقول تنخواہ پر پڑھے لکھے اساتذہ تعینات کریں اور زیادہ سے زیادہ تعلیم سے محروم بچوں کوسکولوں میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائسینسی سکولوں میں بچوں کے لیے انفراسٹرکچر کا انتظام کریں اور پیف کے قوانین کے مطابق سکولوں میں طلباء کے لیے ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
Views: 0

