Events Details

Events Details

31 October, 2024ضلع لاہورالحمرا آرٹس کونسل،مال روڈ لاہور کے ہال نمبر 1میں پی ایس ار پی فیز ون سے منسلک لائسنسیز کے لیے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام کیا گیا۔

31 October, 2024ضلع لاہورالحمرا آرٹس کونسل،مال روڈ لاہور کے ہال نمبر 1میں پی ایس ار پی فیز ون سے منسلک لائسنسیز کے لیے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام کیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب عوان،مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
سیشن میں گجرانوالہ، قصور، لاہور،ننکانہ صاحب، نارووال اوکاڑہ،حافظ اباد ،شیخوپورہ اور سیالکوٹ کے تقریبا 300 تعلیم یافتہ نوجوانوں،این جی اوز اور ایجوکیشنل چینز سے منسلک لائسینسیز نے شرکت کی۔
اجلاس میں پیف پارٹنر سکولوں کے 8 اساتذہ میں بہترین کارکردگی پر انعامات اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
اورینٹیشن سیشن کے دوران لائسنسیز کو سکولوں کی تدریسی اور انتظامی امور سے متعلق ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے متعلق ایس او پیز،سکولوں میں طلباء کو ضروری سہولیات کی فراہمی، سکولوں کی مانیٹرنگ کے نظام، سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ، نئے داخلوں کے طریقہ کار، ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات،سکولوں کے ریکارڈ،ماہانہ انرولمنٹ کی فراہمی، سکولوں کی سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

Views: 0