Events Details
چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان کی سربراہی میں اپلیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس
چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان کی سربراہی میں اپلیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس
چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان کی سربراہی میں اپلیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نزیر وٹو اور بورڈ ممبر (ماہر تعلیم)عاصمہ وزیر ی نے بطور ممبر اپلیٹ کمیٹی شرکت کی۔اپلیٹ کمیٹی کے دو سیشنز ہوئے جس میں تقریباً 21کیسوں پر سماعت ہوئی۔ یہ وہ تمام کیسز تھے جو چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نہ ہونے کی بنا پر کافی عرصہ سے تاخیر کا شکار تھے۔میٹنگ کے دوران چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان نے تمام اپیلوں کو تفصیل سے سنا اور پیف قوانین کے مطابق میرٹ پر فیصلے کیے۔
Views: 0

