Events Details

Events Details

ضلع راولپنڈی میں پی ایس آر پی فیز -ون سے منسلک لائسنسیز کے لیے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام

ضلع راولپنڈی میں پی ایس آر پی فیز -ون سے منسلک لائسنسیز کے لیے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام
چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان کی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضلع گورنمنٹ گریجویٹ کالج سیٹلائٹ ٹاون، راولپنڈی میں پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز-ون سے منسلک ضلع اٹک،جہلم ،منڈی بہاؤالدین، گجرات چکوال، راولپنڈی اور بھکر کے تقریبا150تعلیم یافتہ نوجوانوں، این جی اوز اور ایجوکیشنل چینز سے منسلک لائسنسیز کے لیے اورینٹیشن سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر ریجنل افس راولپنڈی نوید عباس ،ایڈیشنل ڈائریکٹر صائمہ نظیر اور دیگر پیف افسران نے شرکت کی۔
اورینٹیشن سیشن کے دوران لائسنسیز کو سکولوں کی تدریسی اور انتظامی امور سے متعلق ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے متعلق ایس او پیز،سکولوں میں طلباء کو ضروری سہولیات کی فراہمی، سکولوں کی مانیٹرنگ کے نظام، سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ، نئے داخلوں کے طریقہ کار، ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات،سکولوں کے ریکارڈ،ماہانہ انرولمنٹ کی فراہمی، سکولوں کی سکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

Views: 0