Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد پانچ خوش نصیب ملازمین
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملازمین کو حج پر بھجوانے کے لیے قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد
پانچ خوش نصیب ملازمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے خرچے پر حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے
صوبائی وزیر تعلیم کا پیف کے ایک ملازم کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کرنے کا اعلان
پانچ ملازمین ائندہ سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے اس سلسلے میں آج پیف ہیڈ افس میں قرعہ اندازی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات تھے۔
تقریب میں چیئرمین پیف ملک شعیب عوان اور منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے خصوصی شرکت کی۔
قرعہ اندازی کی تقریب میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے قرعہ اندازی کے ذریعے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پانچ خوش نصیب ملازمین کے نتائج کا اعلان کیا یہ پانچ خوش نصیب ملازمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے خرچے پر حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ وہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایک ملازم کے حج بیت اللہ کے اخراجات اپنی جیب سے ادا کریں گے۔
نتائج کے مطابق عائشہ دلاور (ماسٹر ٹرینر)، تبسم عبدالستار (اسسٹنٹ ڈائریکٹر)،محمد اسماعیل (مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن آفیسر)، محمد نواز (مانیٹرنگ اینڈ ایویلوایشن آفیسر) ، مقصود احمد (ڈرائیور) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے خرچے پر حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
چیئرمین پیف اور ایم ڈی پیف نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے ملازمین کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے خوش نصیب ملازمین کے تمام اخراجات پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن برداشت کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے کو ہر سال جاری رکھا جائے گا اور قرعہ اندازی کے ذریعے ہر سال پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ملازمین کو حج بیت اللہ کی سعادت کے لیے بھیجا جائے گا۔
Views: 0

