Events Details

Events Details

پیف صدر دفتر میں PSRPسٹئیرنگ کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کا انعقاد1

پیف صدر دفتر میں PSRPسٹئیرنگ کمیٹی کے ایک اہم اجلاس کا انعقاد
٭ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکند ر حیات کی زیر صدارت سٹیئرنگ کمیٹی کے اہم اجلاس کا انعقاد پیف صدر دفتر میں ہوا۔
٭ اجلاس میں سیکرٹری سکولز خالد نذیروٹو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
٭ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP)فیز 2
کے مختلف خدو خال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
٭ پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP)فیز 2میں فیز 1کے مقابلے میں اڑھائی گنا سے زائد درخواستیں موصول ہونا عوام الناس کے پیف پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔
٭ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سیکرٹری سکولز خالد نذیر وٹو کے ہمراہ پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز
2کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں کی وصولی، درخواستوں کاسسٹم میں اندراج کا طریقہ کار اور دیگر انتظامات
کا جائزہ لیا۔
٭ صوبائی وزیر تعلیم نے پیف ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

Views: 0