Events Details

Events Details

پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 93واں اجلاس

پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 93واں اجلاس
٭ چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی زیر صدارت پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 93واں اجلاس منعقد ہوا۔
٭ چیئرمین پیف اور ایم ڈی پیف نے پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اظہر (ماہر تعلیم)، رانا پھول الرحمان (ٹیکنوکریٹ)اور محمد عرفان
اکرم (ٹیکنو کریٹ)کو بطور نئے بورڈ ممبر اجلاس میں خوش آمدیدکہا۔
٭ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید نے بورڈ ممبران کومنظوری کے لیے ایجنڈے پیش کیے۔
٭ اجلاس میں سیکرٹری(لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن) سید حیدر اقبال،ممبر چیف منسٹرٹاسک فورس اینڈ ممبر بورڈ آف
ڈائریکٹرز مزمل محمود، ڈاکٹر باسط خان (ٹیکنوکریٹ)، عاصمہ وزیری (ماہر تعلیم)، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے
ڈاکٹر صائمہ ملک (اسسٹنٹ چیف)،سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے افتخار سلیم بھٹی (ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل)، فنانس
ڈیپارٹمنٹ سے ذیشان ندیم (ڈپٹی سیکرٹری فنانس) نے شرکت کی۔
٭ پیف بورڈ نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) فیز 1کے 37سکولوں میں سیکنڈری کلاسز شروع کرنے
کی منظوری دے دی۔
٭ پیف بورڈ نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP) فیز 1سے منسلک سکولوں میں پڑھنے والے وہ بچے جن
کے ب فارم موجود نہیں ہیں، اُن بچوں کے کوائف SISمیں اندراج کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کی مدت تین ماہ
تک ہو گی۔ ان تمام بچوں کی ادائیگیاں ب فارم سے مشروط ہیں۔ نادرا سے ب فارم کی تصدیق ہونے کے بعد ہی ان
بچوں کی ادائیگیاں کی جائیں گی۔
٭ پیف بورڈ نے PSRPپروگرام کے خلاف 148رِٹ پٹیشن خارج ہونے پر پیف انتظامیہ کو مبارکباد دی اور پوری پیف
ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

Views: 0