Events Details

Events Details

پیف کے زیر انتظام ضلعی رابطہ اجلاس (DCM) کا انعقاد

پیف کے زیر انتظام ضلعی رابطہ اجلاس (DCM) کا انعقاد
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ضلعی رابطہ اجلاس(DCM) 27دسمبر2024سے جاری ہے۔ضلعی رابطہ اجلاس گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گجرات، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، جھنگ، فیصل آباد، چینیوٹ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ جس میں 1087 سکول مالکان/لائسنسیز نے شرکت کی ہے۔آج مورخہ 03جنوری2025کو ضلعی رابطہ اجلاس (DCM) ملتان میں منعقد ہوا جس میں ملتان اور مظفر گڑھ کے 1020سکول مالکان/لائسنسیز نے شرکت کی۔اجلاس میں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
اجلاس کے دوران سکول مالکان /لائسنسیز کو آن لائن سٹوڈنٹ ویری فکیشن سسٹم (OSVS) کے فوائد اور استعمال کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔سکول مالکان /لائسنسیزکو سکولوں کی مانیٹرنگ کے نظام، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ (QAT)، سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم(SIS)میں طالبعلموں کے کوائف کے اندراج کے طریقہ کار اور پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP)کے SOPsپر مکمل بریفنگ دی گئی۔ منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید کے احکامات پر ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن اینڈ پی ایس آرپی)، ڈائریکٹر (PSRP) شفیق احمد،ڈائریکٹر (آئی ٹی) محمد شعیب، ڈائریکٹر (ایم اینڈ ای) زبیدہ مسلم علی،ڈائریکٹر (ریجنل آفس ملتان) مظہر عباس خان، ڈپٹی ڈائریکٹر (آئی ٹی) مظفراقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر (PSRP)ضیاء الدین بٹ اور دیگر پیف افسران نے اجلاس کے دوران سکول مالکان /لائسنسیزکے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ ضلعی رابطہ اجلاس کا انعقاد پورے پنجاب میں کیا جا رہا ہے جس کا سلسلہ باقی ماندہ اضلاع کے لیے 15جنوری 2025تک جاری رہے گا۔

Views: 0