Events Details
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کاترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں عشائیہ
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کاترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں عشائیہ
٭ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکند ر حیات کی جانب سے لاہور کے دورے پر آئے ترکیہ کے اعلیٰ سطحی وفد کے اعزاز میں
عشائیہ دیا گیا۔
٭ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری سکولز خالد نذیز وٹو اور منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید
نے وزیر تعلیم ترکیہ یوسف تیکن اور اُن کے ہمراہ آئے وفد کو خوش آمدید کہا۔
٭ تقریب میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوگلو اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔
٭ صوبائی وزیر تعلیم نے ترکیہ وفد کو صوبہ پنجاب میں تعلیمی اصلاحات بالخصوص پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی
منصوبوں پر تفصیل سے آگاہ کیا۔
٭ صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں تعلیم کے شعبہ میں نتیجہ خیز اصلاحات
متعارف کروائی گئی ہیں۔
٭ اس موقع پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طالب علموں نے خصوصی پرفارمنس بھی پیش کی جس کو شرکاء نے بے حد
پسند کیا۔
٭ تقریب کے دوران صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی جانب سے ترکیہ کے وزیر تعلیم یوسف تیکن اور ترکیہ سفیر
عرفان نذیر اوگلوکو سوینئر بھی پیش کیے گئے۔
Views: 0

