Events Details
چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب عوان کی زیر صدارت ضلعی رابطہ اجلاس یونیورسٹی آف سرگودہا
چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب عوان کی زیر صدارت ضلعی رابطہ اجلاس یونیورسٹی آف سرگودہا میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بھکر ، خوشاب اور سرگودہا کے تقریباً 550 پیف پارٹنرز اور پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز ون سے منسلک لائسنسیز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران سکول مالکان /لائسنسیز کو آن لائن سٹوڈنٹ ویری فکیشن سسٹم (OSVS) کے فوائد اور استعمال کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔سکول مالکان /لائسنسیزکو سکولوں کی مانیٹرنگ کے نظام، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ (QAT)، سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم(SIS)میں طالبعلموں کے کوائف کے اندراج کے طریقہ کار اور پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام (PSRP)کے SOPsپر مکمل بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ڈائریکٹر (ایم اینڈ ای) زبیدہ مسلم علی،ڈائریکٹر (ریجنل آفس راولپنڈی) نوید عباس اور دیگر پیف افسران نے اجلاس کے دوران سکول مالکان /لائسنسیزکے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
Views: 0

