Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور سندر سٹیم سکول کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور سندر سٹیم سکول کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (PEF) اور سندر سٹیم سکول کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب پیف کے صدر دفتر میں منعقد ہوئی۔ معاہدے پر پیف کی جانب سے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) ثمینہ نواز جبکہ سندر سٹیم سکول کی جانب سے پرنسپل محمد اسحاق نے دستخط کیے۔
اس معاہدے کا مقصد 152 پیف پارٹنر سکولوں کے طلباء و طالبات کو انگریزی، ریاضی، اور کمپیوٹر سائنس میں مہارت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی بنیاد کو مضبوط بنا کر پاکستان اور بیرون ملک کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں آسانی سے داخلہ حاصل کر سکیں۔سندر سٹیم سکول پیف کے نصاب کے لیے انگریزی، ریاضی اور کمپیوٹر سائنس پر جامع وسائل فراہم کرے گا۔طلباء کو جدید تعلیم فراہم کرنے کے لیے نامزد پارٹنر سکولوں کو پانچ لیپ ٹاپس بھی فراہم کیے جائیں گے۔جماعت پنجم سے منسلک اساتذہ کے لیے تربیتی سیشنز کا انعقاد بھی کیا جائے گا تاکہ وہ جدید تدریسی مہارتیں حاصل کر سکیں۔ یہ شاندار اقدام تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے ساتھ ساتھ طلباء کو روشن مستقبل کی جانب گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
Views: 0

