Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے درمیان تعلیمی منصوبوں پر علمی تحقیق کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف سرگودھا کے درمیان تعلیمی منصوبوں پر علمی تحقیق کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب یونیورسٹی آف سرگودھا میں منعقد ہوئی، جس میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک شعیب اعوان اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے خصوصی شرکت کی۔ معاہدے پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن) ثمینہ نواز، جبکہ یونیورسٹی آف سرگودھا کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر احمد رضا بلال ڈائریکٹر (او۔آر۔آئی۔سی) نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد تعلیمی منصوبوں پر جاری علمی تحقیق کو مزید بہتر اور نتیجہ خیز بنانا ہے تاکہ ان منصوبوں کو مزید تحقیق کے لیے موضوعات فراہم کیے جائیں گے، جن پر یونیورسٹی آف سرگودھا کے ریسرچ اسکالرز، بی ایس (آنرز)، ایم فل، ایم ایس، اور پی ایچ ڈی کے طلباء تحقیق کریں گے۔
چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ تعلیمی منصوبوں کو مزید موثر بنانے اور تحقیق کی بنیاد پر پالیسی سازی میں مدد فراہم کرے گا، جو تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے اہم پیشرفت ہے۔
Views: 0

