Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور گوگل فار ایجوکیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی اہم تقریب کا انعقاد

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور گوگل فار ایجوکیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی اہم تقریب کا انعقاد
تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور گوگل فار ایجوکیشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت (MOU)پر دستخط کی اہم تقریب گوگل ہیڈ آفس لندن میں منعقد ہوئی۔منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن شاہد فرید اور گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کیلز نے مفاہمت کی یادداشت (MOU)پر دستخط کیے۔ اس MOUکا مقصد پرائمری اور سیکنڈری لیول کے سکولوں میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی معیار کو بہتربنانا ہے۔اس MOU کے تحت تعلیمی نظام میں مصنوعی ذہانت (AI) کی ٹیکنالوجی کے فروغ کے اقدامات بھی متعارف کروائے جائیں گے۔ یہ اقدام طلبا و طالبات اور اساتذہ کرام کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔اس منصوبے کے لیے ٹیک ویلی ضروری معاونت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید، چئیرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، اور گوگل فار ایجوکیشن کے دیگر عہدیداران بشمولEMEA اور ایشیا پیسفک ڈائریکٹر کولن مارسون، اسپیشل انیشیٹوز ہیڈAPAC ٹموتھی پاؤلینی، ریجنل ہیڈ (گریٹر ایشیا) پال ہچنگز، اور ایجوکیشن اسٹریٹیجی لیڈ (APAC & EMEA)کرس ہارٹے بھی موجود تھے۔
معاہدے کی اہم خصوصیات:
٭ دو لاکھ طلباء و طالبات کو ڈیجیٹل آئی ڈیز کے ذریعے بہترین تعلیمی ٹولز فراہم کیے جائیں گے، جو Geminiسے پاورڈ ہونگے۔
٭ ”ڈیجیٹل سفر پروگرام“ بچوں کو آن لائن ہراسیت سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ کوڈنگ جیسی اہم مہارتیں سیکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔
٭ اساتذہ کرام کو ایسی جدید تعلیمی مہارتیں سکھائی جائیں گی جن سےGeminiکو ”پنجاب کے اساتذہ کرام کے معاون'' کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔
٭ طلباء و طالبات کے لیے انٹرنیٹ سیفٹی تربیت کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔
٭ 50ہزار اساتذہ کرام گوگل فار ایجوکیشن سے سرٹیفائیڈ ہوں گے اور دیگر اساتذہ کرام کے لیے مینٹورز بنیں گے۔
٭ آؤٹ آف سکول بچوں (OOSC) کو تعلیم تک رسائی دینے کے لیے مفت ڈیجیٹل آئی ڈیز اور کروم بک ایکسس ہب فراہم کیے جائیں گے۔

Views: 0