Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور جائیکا کے درمیان لیٹر آف انڈرسٹینڈنگ (LOU) پر دستخظ کی تقریب کا انعقاد
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور جائیکا کے درمیان لیٹر آف انڈرسٹینڈنگ (LOU)
پر دستخظ کی تقریب کا انعقاد
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (JICA) کے درمیان لیٹر آف انڈرسٹینڈنگ (LOU) پر دستخط کی تقریب کا انعقاد پیف صدر دفتر میں ہوا۔ تقریب میں چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان نے خصوصی شرکت کی۔ معاہدے پر دستخط منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید اور چیف ایڈوائزر جائیکا چیہو اوہاشی نے کیے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ایکسلریٹڈ لرننگ پروگرام (ALP) کے تحت صوبہ پنجاب میں 300نئے Ed-Tech سکول قائم کر رہا ہے۔ جائیکا ان سکولوں میں تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔اس معاہدے کا مقصد صوبہ پنجاب میں تعلیم سے محروم بچوں کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کرنا اور جدید تعلیمی ٹیکنالوجی کے ذریعے معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہے۔ یہ اقدام تعلیم کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور طلبا ء و طالبات کے لیے معیاری تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کر تاہے۔
Views: 0

