Events Details
پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 2کے سلسلے میں اہم اجلاس کا انعقاد
پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 2کے سلسلے میں اہم اجلاس کا انعقاد
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی زیر صدارت پیف صدر دفتر میں پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 2 کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایجوکیشن ٹیک فرمز اور ایجوکیشنل چینز کے سربراہان نے اپنے اداروں کی کارکردگی، تعلیمی ماڈلز، اور پبلک سکولز کی بہتری کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں اور اگلے چھ ماہ کے لائحہ عمل سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اجلاس کے دوران سرکاری سکولوں کے معیارِ تعلیم کو بہتر بنانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، سیکرٹری سکولز خالد نذیر وٹو، چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان، منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید، اورممبر چیف منسٹر ایڈوائزری کمیٹی برائے تعلیم شکیل احمد بھی موجود تھے۔
Views: 0

