Events Details
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا چمکتا ستارہ سید محتشم حسین کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، لاہور میں آج پہلا دن
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا چمکتا ستارہ
سید محتشم حسین کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، لاہور میں آج پہلا دن
آج ایک روشن مثال ہمارے سامنے ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت، لگن اور بہترین تعلیمی مواقع کس طرح ایک طالب علم کے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔ آج سید محتشم حسین کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، لاہور میں پہلا دن ہے۔سید محتشم حسین، جو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایک ہونہار طالب علم ہیں، نے سٹی بیسٹ سیکنڈری سکول، گوجرانوالہ سے میٹرک تک اپنی تعلیم مکمل کی ہے۔ یہ سکول فاؤنڈیشن اسسٹڈسکول پروگرام کے تحت منسلک ہے، جو معیاری اور مفت تعلیم فراہم کرنے میں اپنا منفرد مقام رکھتا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف سید محتشم حسین اور اُن کے والدین کے لیے بلکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے لیے بھی ایک قابلِ فخر لمحہ ہے۔ پیف نے ہمیشہ ایسے طلباء کی حوصلہ افزائی کی ہے جو محدود وسائل کے باوجود علم کے اُجالے کی طرف بڑھنے کی جستجو رکھتے ہیں۔الحمدللہ، آج پیف ایک تناور درخت بن چکا ہے، اور اس پر کامیابی کے پھل لگنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ ادارہ تعلیمی میدان میں روشنی بکھیر رہا ہے اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی ایسے کئی ستارے چمکیں گے جو پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
Views: 0

