Events Details
پیف سکولوں کے طلباء کے صوبائی سطح پر ہم نصابی اور کھیلوں کے مقابلہ جات تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
پیف سکولوں کے طلباء کے صوبائی سطح پر ہم نصابی اور کھیلوں کے مقابلہ جات
تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آج صوبائی سطح پر پیف سکولوں کے طلباء کے درمیان ہم نصابی اور کھیلوں کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے۔ ان مقابلوں میں پیف سکولوں کے ہونہار طلباء نے مقابلہ حسن قرات، نعت خوانی، تقاریر، 100 میٹر، 200 میٹر اور 400 میٹر دوڑ میں بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات تھے، جنہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں نقد انعامات، ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پر چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان، سیکرٹری سکولز خالد نذیر وٹو، منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید، ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے تعلیم شکیل احمد اور دیگر بورڈ ممبران بھی موجود تھے، جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد دی۔
تقریب میں صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے طلباء کا جوش و جذبہ قابلِ دید تھا۔ تمام طلباء نے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور محنت و لگن سے اپنی قابلیت کو ثابت کیا۔ طلباء نے پیف کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے ان کے اعتماد میں اضافے اور مستقبل میں کامیابی کے دروازے کھولنے میں مدد دیتے ہیں۔
Views: 0

