Events Details

Events Details

صوبہ پنجاب میں ریکارڈ تعلیمی اصلاحات کا پہلا سال مکمل

صوبہ پنجاب میں ریکارڈ تعلیمی اصلاحات کا پہلا سال مکمل
صوبہ پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں تاریخی اصلاحات کے پہلے سال کے مکمل ہونے اور نئے تعلیمی سال کے لیے انرولمنٹ مہم کے موقع پر گورنمنٹ اے پی ایس شہدائے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں ایک پرُوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے چیف سیکرٹر ی پنجاب زاہد اخترزمان اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران چیف سیکرٹری پنجاب اور وزیر تعلیم نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ سٹیم مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھانے والے طلباء کو لیپ ٹاپس اور دیگر پیف کے ہم نصابی اور کھیلوں کے مقابلوں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء میں کیش انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں پارلیمانی سیکرٹری سکول ایجوکیشن نوشین عدنان، پارلیمانی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن اجمل چانڈیو،سیکرٹری سکولز خالد نذیر وٹو، ممبر چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، چیئرمین پیماعلی رضا،چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان، منیجنگ ڈائریکٹرپیف شاہد فرید، اراکین اسمبلی،لائسنسیز، پیف پارٹنرز اور طلبا ء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تعلیم کے شعبے کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کر رہے ہیں اور اساتذہ و طلباء کو بہترین وسائل فراہم کرنے کے لیے پرُعزم ہیں۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیا ت نے کہا کہ 20لاکھ بچوں کو انرول کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے گااور ڈیجیٹل سفر پروگرام اور گوگل فار ایجوکیشن کے ذریعے ہزاروں نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا۔ سکولوں میں جدید سمارٹ کلاس رومز قائم کیے جائیں گے۔ اس موقع پر ایم ڈی پیف شاہد فرید نے تقریب کے دوران بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے تعلیم دوست ویژن کے مطابق پبلک سکولز ری آرگنائزیشن کے پہلے فیز میں 5863سکول کامیابی سے آؤٹ سور س کر دیے گئے ہیں۔ چار ماہ میں طلبا ء کی تعداد 2لاکھ 42ہزار سے بڑھ کر 3لاکھ 65ہزار ہو چکی ہے۔ اساتذہ کرام کی تعداد میں 200فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ 39400سے زائد نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو باعزت روز گا ر ملا ہے۔

Views: 0