Events Details

Events Details

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیڈٹ کالج حسن ابدال میں ہوا۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور کیڈٹ کالج حسن ابدال کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیڈٹ کالج حسن ابدال میں ہوا۔ تقریب میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ملک شعیب عوان اور پرنسپل کیڈٹ کالج حسن ابدال بریگیڈیئر (ریٹائرڈ ) ناصر سعید خٹک نے خصوصی شرکت کی۔ معاہدے پر پرنسپل کیڈٹ کالج حسن ابدال بریگیڈیئر (ریٹائرڈ ) ناصر سعید خٹک اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (آپریشن )ثمینہ نواز نے دستخط کیے۔
معاہدے کا مقصد پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے 50 ہونہار طالب علموں کو کیڈٹ کالج حسن ابدال میں بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے۔طالب علمو ں کے تمام اخراجات پیف ادا کرے گی۔پیف کے 50 طالب علموں کو میرٹ کی بنیاد پر کیڈٹ کالج حسن ابدال میں داخلہ فراہم کیا جائے گا۔ پیف کے طالب علموں کو کیڈٹ کالج کے دیگر طالب علموں کی طرح بہترین تعلیمی ماحول اور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Views: 0