Events Details

Events Details

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ (QAT) 2025 کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ملک شعیب اعوان نے کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ (QAT) 2025 کے سلسلے میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جونیئر ماڈل سکول سینٹر ٹاؤن سرگودھا، گورنمنٹ ہائی سکول سلطانہ آباد سرگودھا اور گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول اولڈ سول لائن سرگودھا میں امتحانی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
چیئرمین پیف نے امتحانی عمل کے دوران کیے گئے انتظامات کا مشاہدہ کیا اور امتحانی مراکز کے دورے کے دوران طلباء و طالبات سے ملاقات کی۔ انہوں نے امتحانی عملے اور انتظامیہ سے بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملک شعیب اعوان نے امتحانی مراکز میں سہولیات، نظم و ضبط، اور پرامن ماحول کو سراہا اور کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تاکہ طلباء کو بہترین تعلیمی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

Views: 0