Events Details

Events Details

پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 95ویں اجلاس کا انعقاد

پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 95ویں اجلاس کا انعقاد
٭ چیئرمین پیف ملک شعیب اعوان کی زیر صدارت آج پیف مرکزی دفتر میں پیف بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 95واں اجلاس ہوا۔
٭ اجلاس میں چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس برائے امتحانات مزمل محمود، سیکرٹری(لیٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن) سید حیدر اقبال،
پروفیسر ڈاکٹر عائشہ اظہر (ماہر تعلیم)، محمد عرفان اکرم (ٹیکنو کریٹ)، عاصمہ وزیری (ماہر تعلیم)،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے
ذیشان انور اعوان (چیف ایجوکیشن)، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے افتخار بھٹی (ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل)،یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر
شہزادہ قیصر (ڈائریکٹر ڈویژن آف ایجوکیشن) نے شرکت کی۔سیکرٹری سکولز خالد نذیر وٹو،بور ڈ ممبر ڈاکٹر باسط خان (ٹیکنوکریٹ) اور
فنانس ڈیپارٹمنٹ سے عمر جاوید(ایڈیشنل سیکرٹری فنانس) اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔
٭ منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے بورڈ ممبران کو منظوری کے لیے ایجنڈے پیش کیے۔
٭ دیہی اور شہری کچی آبادیوں میں نئے سکول کھولنے کے لیے سکولوں کے درمیان فاصلے کی شرط 1کلومیٹر سے کم کر کے 500میٹر کر دی گئی۔
٭ ایم ڈی پیف نے بورڈ ممبران کو پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 1اور فیز 2کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔
٭ PSRPفیز 1میں پانچ ماہ کے اندر بچوں کی تعداد 242092سے بڑھ کر 376638ہوگئی۔ اساتذہ کی تعداد8037سے بڑھ کر
16045ہو گئی۔ سکولوں میں فرنیچر کی تعداد 371042سے بڑھ کر 523169ہو گئی۔
٭ PSRP فیز 2کے غیر حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔غیر حتمی نتائج میں منتخب نہ ہونے والے درخواست دہندگان 11اپریل 2025تک
Grievance Redressal Committee (GRC)میں اپیلیں جمع کرواسکیں گے۔
٭ جلال پور پبلک سکول اینڈ کالجز کو School of Eminenceبنانے کی منظوری دی گئی۔
٭ بہاولپور اور سرگودہا میں دو نئے دفاتر کے قیام کی منظوری دی گئی۔
٭ ٹیک انیبلڈ کنیکٹڈ کلاس رومز کی منظوری، جو پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام سے منسلک سکولوں میں متعارف کروائے جائیں گے۔

Views: 0